3 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان، سیکیورٹی فورسیز کے ترجمان کا بیان

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی کی سیکیورٹی فورسیز کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی حالیہ فرقہ واریت ميں ایک سیاسی جماعت ملوّث ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق کراچی کی سیکیورٹی فورسیز کے اس ترجمان نےکہا ہے کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ قتل کی کل رات کی وارداتوں میں ایک جماعت کے ہاتھ کار فرما ہيں۔ اس ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا جائیگا۔ کراچی کی سیکیورٹی فورسیز کے ترجمان نے کہا کہ کراچی ميں شیعہ و سنی مسلمان، پرامن طور پر زندگی بسر کرتے رہے ہیں اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتیں اس شہر سے امن ختم کرنے کی ایک سازش ہے۔ واضح رہے کہ کل رات سے ابتک کراچی میں دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

.......

/169